ہلی : مرکزی حکومت کے ذریعہ 500 اور 1000 کے نوٹ بند کرنے کے اعلان کے بعد
عام آدمی کو ہورہی پریشانیوں کے پیش نظر ریلوے اور پٹرولیم محکمہ نے لوگوں
کو بڑی راحت دی ہے۔ اب ریلوے اور پٹرول پمپوں پر 500 اور 1000 کے پرانے
نوٹ 24 نومبر کو آدھی رات تک لئے جائیں گے۔ریلوے نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی خریداری اور گاڑیوں میں کھانے پینے کی اشیا کے
لئے 1000 اور 500 روپے کے نوٹوں کو قبول کرنے کی مدت 24 نومبر آدھی رات
تک بڑھادی گئی ہے۔ آٹھ
نومبر کو پرانے نوٹ پر پابندی کے بعد عوامی خدمات
کے لئے ان نوٹوں کے لین دین کی پہلے 11 نومبر آدھی رات تک دی گئی تھی اور
پھر اسے بعد میں بڑھا کر 14 نومبر کر دیا گیا تھا۔ریلوے، پٹرول پمپ اور گیس ایجنسی پر 24 نومبر تک لئے جائیں گے 500 اور 1000 کے پرانے نوٹ
ادھر مرکزی وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے بھی اعلان کیا ہے کہ 24 نومبر
تک پٹرول پمپ پر 500 اور 1000 کا پرانا نوٹ چلایا جائے گا ۔ ایئر پورٹ پر
پارکنگ بھی 24 نومبر تک فری کر دی گئی ہے۔